ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ : آٹو رکشا میں غیر قانونی گانجہ سپلائی کرنےو الا ملزم گرفتار

انکولہ : آٹو رکشا میں غیر قانونی گانجہ سپلائی کرنےو الا ملزم گرفتار

Fri, 01 Oct 2021 19:56:58    S.O. News Service

انکولہ  : یکم اکتوبر(ایس اؤ نیوز)آٹو رکشا میں غیر قانونی طورپر گانجہ سپلائی کرنےکے الزام میں گانجہ سمیت ایک فرد کو گرفتار کئے جانے کاواقعہ  تعلقہ کے بیلکیری ٹول کے قریب پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت نتین دتانائک (23) بتائی گئی  ہے۔ اور ایک ملزم تلسی داس دتا نائک (20) فرار بتایاگیا ہے۔ انکولہ سے آورسا کی طرف روانہ آٹو رکشا میں گانجہ سپلائی کئے جانے کی مصدقہ خبر پر پولس نے چھاپہ مارکر رکشا کی سیٹ کے نیچے چھپا کر رکھے گئے 6000روپئے مالیت کا 268گرام گانجہ ، سپلائی کے لئے استعمال کیاگیا رکشا سمیت دیگر اشیاء کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پی ایس آئی پریمن گوڈا پاٹل، روینیو انسپکٹر سنتوش، بھارگوا نایک، ڈاکٹر منجوناتھ ،پولس عملہ لکماپور سمیت دیگر اہل کار کارروائی میں شریک تھے۔


Share: